بھارتی معروف اداکارہ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

105

ممبئی :بھارت کی معروف اداکارہ بھی مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی سے نہ بچ سکی ،نامور اداکارہ سیونی کو اقدام قتل کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

 

بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کی غنڈہ گردی سے بھارتی فلم اندسٹری کے لوگ بھی نہ بچ سکے ،معروف اداکارہ کو اقدام قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی مکمل کہانی تیار کر لی ۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیا،پولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکمل تفتیش کے بعد ہی اداکارہ کو گرفتار کیا ہے ۔

 

دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا،ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.