چیئرمین نیب کو ایک ہفتے کی مہلت ,پاورز استعمال کرنے کا عندیہ

60

اسلام آباد:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم حاضری پر ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب یا پرنسپل اکاﺅٹنگ آفیسر حاضر نہ ہوئے تو ان کیخلاف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اپنی پاورز کا استعمال کریگی ۔

پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیب اور پرنسپل اکاو¿نٹگ آفیسر کی عدم شرکت پر کنوینر کمیٹی اور اراکین کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میں خود نیب دفتر گیا چائے اور کافی بھی پی لیکن چیئرمین نیب کو آئین اور پارلیمان کے تقدس کا خیال نہیں۔

انہوں نے کہا نیب حکام مختلف طریقوں سے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کو روکتے ہیں،جان لیں ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، سیاست میں میری جائیداد زیادہ نہیں کم ہوئی ہے آج نیب حکام لکھ کے دیں پرنسپل اکاو¿نٹگ آفیسر نے کب آنا ہے نیب حکام نے کہا کہ ہمیں تھوڑا سا وقت دیں تاکہ تیاری کرسکیں جس پر رکن کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ نیب والے چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب نہ آئیں ۔

چیئرمین نیب کو بتا نا چاہتے ہیں کمیٹی میں آنے سے ان کا وقار بڑھے گا کنوینر کمیٹی نور عالم خان نے جواب دیا کہ اگر چیئرمین نیب آتے ہیں تو خود استقبال کرکے گل پاشی کروں گا۔

رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہا کہ یہ بہت بڑی غیر سنجیدگی ہے مزید وقت نہیں دینا چاہیے جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کو ایک ہفتہ کا وقت دے دیں جس پر نور عالم خان نے نیب حکام کو کہا کہ ایک ہفتے بعد اگلے اجلاس میں چیئرمین نیب یا پرنسپل اکاو¿نٹگ آفیسر کو کمیٹی میں حاضر ہونا چاہیے اگر وہ نہیں آتے تو آئین پاکستان اور رولز کے تحت ان کیخلاف کارروائی کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.