لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات ، آئی ایس پی آر

65

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔کمان کی تبدیلی کی تقریب  پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کورہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔

 

واضح رہےکہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات تھے اور اب ان کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی تعینات کیا گیاہے ۔

تبصرے بند ہیں.