جن لوگوں نے بھی عمران خان کو مسلط کیا انہیں توبہ کرنی چاہیے :مولانا فضل الرحمن

70

اسلام آباد:سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں ،عمران خان کٹھ پتلی اور کسی کے ہاتھ کا مہرہ ہیں ،عمران خان ایک عذاب کی شکل میں مسلط ہیں ،جن لوگوں نے بھی عمران خان کو مسلط کیا انہیں توبہ کرنی چاہیے ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا حکومت نے نئے نئے قرضے لے کر آنے والی نسلوں کو مقروض کر دیا ہے ،آج حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ لوگ اپنے بچوں کو پارلیمنٹ کے سامنے فروخت کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے نا اہل حکمرانوں سے قوم کو نجا ت دلائیں ،نااہل حکومت نے 3 سال میں 2 طرح کی قانون سازی کی ہے،نااہل حکومت نے بیرونی ممالک کی معاشی پالیسیوں کو ملک پر مسلط کیا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا حکومت نے پاکستانی معیشت کو مغربی مالیاتی اداروں کے ہاتھ گروی رکھ دیا ،ہم آج بھی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں ،موجودہ نا اہل حکمران آمروں کے ایجنٹ ہیں وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ،نااہل حکومت کے بارے بہت میں ہم بہت کچھ جانتے ہیں،ان لوگوں نے پاکستان کے اسلامی تشخص کو تباہ کرنے کی کوشش کی ،ہم ملک میں جمہوریت اور عوام کی بات کرتے ہیں ،ہوسکتا ہے کسی کو اپنے مفادات کی خواہش کمزور کردے۔

تبصرے بند ہیں.