پی ڈی ایم کی ریلی، پشاور کیلئے نیا ٹریفک پلان جاری

71

پی ڈی ایم کی ریلی، پشاور کیلئے نیا ٹریفک پلان جاری
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کی ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کے باعث نیا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے نئے روٹس مختص کر دئیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان نے روٹس کا دورہ بھی کیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن پی ڈی ایم کی جانب سے مہنگائی کے خلاف آج پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف،آفتاب احمد خان شیرپاو¿ اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ پشاور ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق موٹروے سے جی ٹی روڈ آنے والی گاڑیاں ناردرن بائی پاس سے اتر کر چمکنی موڑ کے ذریعے شہر آسکتی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حیات آباد جانے والے شہری رنگ روڈ کا استعمال کرسکتے ہیں اور شہر سے موٹروے جانے والی گاڑیاں جی ٹی روڈ کے ذریعے چمکنی موڑ سے بذریعہ ناردرن بائی پاس جاسکتی ہیں۔ حیات آباد سے موٹروے جانے والی گاڑیاں بذریعہ رنگ روڈ پیرز کوڑی پل کے نیچے سے براستہ چمکنی موڑ جا سکیں گے۔
نئے ٹریفک پلان کے مطابق کوہاٹ روڈ سے موٹروے جانے والے شہری انقلاب روڈ کا استعمال کریں جبکہ موٹروے سے چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ جانے والے ناردرن بائی پاس استعمال کریں، اس کے علاوہ چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ سے موٹروے جانے والے شہری ناردرن بائی پاس کا استعمال کریں گے۔
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان نے جلسہ پی ڈی ایم کے حوالے سے عوام کی سہولت کیلئے ڈائیورشنز اور روٹس کا دورہ کیا اور تعینات نفری چیک کرنے کے علاوہ ضروریات ہدایات بھی دیں۔ 

تبصرے بند ہیں.