کاملا ہیرس امریکی تاریخ میں صدر کے اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی

133

نیویارک: نائب صدر کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون بن گئیں جنہیں صدر جوبائیڈن کے صحت کے معائنہ کے دوران مختصر طور پر صدارتی اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے میڈیکل چیک اپ کے دوران صدر کے اختیارات سنبھالے تھے ۔ اس طرح وہ امریکی تاریخ میں صدر کے اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں ۔

 

کاملا ہیرس نے ایک گھنٹہ 25 منٹ کیلئے صدارتی اختیارات سنبھالے اور بعد میں امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیکل چیک اپ کے بعد صدارتی عہدہ دوبارہ سنبھال لیا ۔

 

حکام نے بتایا کہ محترمہ ہیرس نے وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں اپنے دفتر سے اپنے فرائض سرانجام دیے ۔

 

مسٹر بائیڈن کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت مند ہیں اور اپنے فرائض انجام دینے کے قابل ہیں ۔

 

طبی معائنہ صدر کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.