تیاری پکڑلیں!حکومت نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا 

80

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

 

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا اگلے ہفتے نیا بلدیاتی قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے جا رہے ہیں ،جس کے ذریعے میئر اور ضلع کی سطح پر انتخاب براہ راست ہو گا ،ویلج کونسل میں13 افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑے گا

 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے ،اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ ہے، انہوں نے کہا مضبوظ اپوزیشن صرف نظریے کی بنیاد پر ہو سکتی ہے،یہ صرف تحریک انصاف ہی تھی جس نے 2013سے 2018تک حکومت کو ایک دن چین سے نہیں بیٹھنے دیا ۔

تبصرے بند ہیں.