ڈھاکہ: بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران مشکل وقت میں پراعتماد اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلانے والے شاداب خان نے جیت کے بعد پہلا بیان جاری کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت مشکل تھی لیکن ہم نے فتح کے حصول کیلئے سخت محنت کی۔ جیت ہمیشہ ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ پھر اپنی اہمیت کا اظہار کرنے پر حسن علی پر فخر ہے، وہ ایک سچے چیمپین ہیں، حسن علی اسی طرح جگمگاتے رہو۔
Tough pitch to play on but we fought hard for that victory. Its always a team effort. Proud of @RealHa55an for showing his worth once again, sign of a true champion. Keep shining Hasan. #PakistanZindabad pic.twitter.com/oFwNy1t32R
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 19, 2021
واضح رہے کہ پاکستان نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی تاہم خوشدل شاہ، فخر زمان ، شاداب خان اور محمد نواز کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 18 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ شاداب خان نے10 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔
تبصرے بند ہیں.