امریکی ادارے ”ناسا“نے بھارت کو پول کھول دیا 

80

نیویارک :امریکی ادارے ناسا نے فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا ،ناسا کا کہنا ہے کہ خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت ہے ۔

ناسا اَرتھ کی جاری کردی سیٹلائٹ تصویر میں بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے فصلوں کو جلانے کے مقامات اور ان سے نکلنے والے دھوئیں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ناسا کے ایک سائنسدان کے مطابق بھارت میں فصلیں جلائے جانے سے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد سموگ اور فضائی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت ہے، ‘ناسا ‘ نے بھارت کے شمالی علاقوں میں فصلوں کو آگ لگانے کی تصویر بھی ٹویٹ کر دی۔

تبصرے بند ہیں.