پہلا ٹی 20، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف

64

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ عفیف حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن 30، نورالحسن 28، تسکین احمد 8 اور نجم الحسین شنتو 7 رنز بنا سکے۔ 
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور شاداب خان ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کر سکے۔ 
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک، شاداب خان، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رﺅف شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شنتو، عفیف حسین، نورالحسن، امین الاسلام، شوریف الاسلام، مہدی حسن، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.