آئندہ سال امتحانات کا شیڈول،سلیبس کیا ہوگا ؟شفقت محمود کابڑا اعلان 

149

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آئندہ سال کیلئے ہونےو الے امتحانات کا شیڈول اور سلیبس بتاتے ہوئے کہا کہ امتحانات مئی اور جون میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے ۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا اواور اے لیول کے امتحانات بھی دیگر امتحانات کی طرح اپنے شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر پورے سلیبس کے ساتھ ہونگے ،اس سال تعلیمی سال میں سلیبس مکمل پڑھایا جائے گا ۔

شفقت محمود نے کہا گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیمی بے حد متاثر ہو ئی تھی ،طلبا کے سکول ،کالج یونیورسٹیز نہ جانے کی وجہ سے سلیبس مکمل نہ ہو سکا تھا لیکن اس تعلیمی سال میں مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اور امتحانات بھی مکمل سلیبس کا ہی لیا جائے گا ۔

شفقت محمود نے کہا کہ فیڈرل بورڈکے وضع کردہ نئے طریقہ امتحانات پربات چیت ہوئی، کوشش ہے کہ ملک میں مشترکہ اکیڈمک کلینڈربنائیں، چاہتے ہیں صوبوں میں امتحانات اور داخلے طے شدہ کلینڈر کے مطابق ہوں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے بھی ہمارے تعلیمی نظام کا جائزہ لیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کا لرننگ سسٹم بہت آہستہ ہے ،اب ہماری کوشش ہے کہ ایسا سسٹم لائیں جس سے بچوں کے لرننگ لیول کو بڑھایا جائے ۔

تبصرے بند ہیں.