این اے 133کا انتخابی محاذ،تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی 

78

لاہور :این اے 133کے انتخابی میدان سے آﺅٹ ہونے کے بعد تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی جس کے مطابق تحریک انصاف ووٹرز الیکشن والے دن گھروں میں ہی رہیں گے ۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی دشمنی میں قطعی طور پر پیپلزپارٹی کو سپورٹ نہیں کیا جائیگا اس لیے تحریک انصاف کے ووٹر ز کو الیکشن ڈے پر گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جا ری کر دی ہے ۔

صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب نے کہا تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی دشمنی میں کسی صورت پیپلزپارٹی کو سپورٹ نہیں کریگی ۔

واضح رہے اس سے قبل این اے 133 کے ایپلٹ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس شاہد جمیل نے تحریک انصاف کے امیدوار کی اپیل پر سماعت کی تھی ، جمشید اقبال چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے، لہذا مسترد کیا جائے، جمشید اقبال چیمہ کہتے ہیں کہ ایپلیٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار محدود ہے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر ملک احمد قیوم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.