ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہوگیا 

105

کراچی :انٹر بینک میں ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو گیا ،کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر 91پیسے مہنگا ہو ا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 174.64 پیسے ہو گئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 20 پیسہ مہنگا ہو کر 176روپے میں فروخت ہو ا ۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 4 پیسے مہنگاہوا جبکہ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر 4 روپے 50 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.