میتھیو ہیڈن نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اردومیں پیغام جاری کردیا

77

برسبین : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فارمینز میں پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے قومی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے  ہوئے کہا کہ شاباش لڑکو ۔۔۔ ڈھاکہ میں چھا جاؤ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے گرین شرٹس کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر اردو میں جاری پیغام میں پاکستان کو سلام لکھا۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔  

اپنے پیغام کے آخر میں میتھیو ہیڈن نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا ۔۔۔۔

تبصرے بند ہیں.