اداکارہ صبا فیصل دادی بن گئیں

80

کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبافیصل کے اداکار بیٹے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔اداکارہ سلمان فیصل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم ٹی وی اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ صبا فیصل دادی بن گئی ہیں ۔ ان کے اداکار بیٹے سلمان فیصل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ۔

سلمان فیصل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر لی جانے والی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ ’اللّہ تعالیٰ نے اُنہیں اور اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام چوہدری روہان سلمان رکھا ہے۔

بیٹے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ ’ہمارے خاندان کا چشم و چراغ آگیا ہے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان اور بہو نیہا ملک کی دوسال قبل شادی ہوئی تھی لیکن کچھ ہی ماہ کے بعد دونوں میں علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جن کو سلمان فیصل نے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.