ترکی میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں

88

استنبول: ترکی میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں اور خوف زدہ شہری گھروں سے نکل کر کھلے مقام پر جمع ہوگئے۔

 

ترکی کے شہر استنبول کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز استنبول سے 133 میل کی دوری پر مشرقی علاقے میں تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 

خوش قسمتی سے زلزلے کے جھٹکوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم چند عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اداروں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 

ترکی کے ڈیزازٹر منیجمنٹ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے سے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکٹس کا امکان ہے اس لیے شہری احتیاط برتیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ترکی میں آنے والے زلزلے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں اور 25 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.