پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

87

اسلا م آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہونے والی قانون سازی انکی ذات کیلئے نہیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے ،اب سمندرپار پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوانین میں ترمیم اپنے لیے نہیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کی ہیں ،وزیر اعظم مشترکہ اجلاس میں حکومتی ارکان کی لابی میں بھی گئے جہاں انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعت کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

وزیراعظم نے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو سے بھی ملاقات کی اور فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا،سائرہ بانو نے کہا کہ عوام کے مفاد میں کی گئی قانون سازی میں پہلے بھی ساتھ تھے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر  بلوں کی منظوری پر مبارکباد دیتے  ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں،آج صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ سب نے اہم کردار کیا، انہوں نے کہاسمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، اب سمندرپار پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.