سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

74

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر زبردست کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کی مندی ریکارڈ کی گئی

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1862 ڈالر ہو گئی ہے لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ابٓاد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن طور 2850 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

 

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 444 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 595 روپے ہو گئی ہے۔

 

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں، قدر میں بالترتیب 30 روپے اور 25.72 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1440 روپے اور 1234.56 روپے ہو گئی ہے۔

 

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 348.49 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46194.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

تبصرے بند ہیں.