وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا، شہباز گل

61

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا اور بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، اب اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے سے ووٹ ڈال سکیں گے، تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا ، خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد

شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا ، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے تھے بیرون ممالک بیٹھےپاکستانی کوحالات معلوم نہیں، مشکلات کے باوجود آج الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیزکوحق مل گیا۔ سمندر پار پاکستانی ہونے کے ناطے میں بہت خوش ہوں اور ای وی ایم کا استعمال بہت بڑی خوشخبری ہے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنی عددی برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے نتیجے میں انتخابی اصلاحات بل 2021، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور کلبھوشن یادیو سمیت مختلف بلز منظور کر لیے گئے۔

ایوان میں مختلف بلز پر رائے شماری ہوئی جس میں حکومت نے اپوزیشن کو 203 ووٹ کے مقابلے میں 221 ووٹ لے کر 18 ووٹوں سے شکست دے دی۔

تبصرے بند ہیں.