اسپیکر اسمبلی اور عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی

125

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے اسپیکر ڈائس پر نامناسب گفتگو کی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آپ تمیز سے رہیں ورنہ میں آپ کو باہر نکلوا دوں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پر قادر مندوخیل اسپیکر ڈائس پر گئے تھے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں۔ انہوں نے کہا بلاول صاحب آپ کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے۔

بعد ازاں اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو بولنے کا موقع دیا اور چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت میں تقریر کی۔

تبصرے بند ہیں.