روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی

68

کراچی: اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اور سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی ملنے والی امداد جلد موصول ہونے کی اطلاعات کے باعث روپے کے مقابلے میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 29 پیسے سے کم ہوکر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

 

گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 44 پیسے گر ئی تھی اور نئی قیمت 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ 12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.