سابق صدر آصف علی زرداری کا پی ٹی آئی حکومت بارے بڑا تبصرہ

144

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی ۔  سابق صدر نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے آج خود اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے عمران خان کی حکومت  پانچ سال مکمل نہیں کرے گی ۔

سابق صدر نے حکومتی کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس حکومت کی وجہ سے مشکلات ملی ہیں عوامی مشکلات ہی اس حکومت کی سب سے بڑی کمزوری ثابت ہورہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے اب خود اس غلطی کا اعتراف کررہے ہیں وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں گے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے تاہم یہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے  گی ۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر  آصف علی زرداری نے رانا شمیم سے متعلق  سوال پر کہا کہ ہم پہلےہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کےساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ٹیپ تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مریم نوازمیری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں  کروں گا ۔

تبصرے بند ہیں.