مسلم لیگ (ن) نے اداروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات

58

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اداروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ روز بھی عدالتوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات جو بات کرتا ہوں وہ کابینہ کی پالیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے سابق چیف جج گلگت بلتستان پر الزام عائد کیا کہ رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں جبکہ حسین نواز رانا شمیم کو ڈیل کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ رانا شمیم نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی نواز شریف نے دی، ہم ججز اور ادارواں کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں انتخابی اصلاحات کا بل پاس کروایا جائے گا۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ اصلاحات پر ہم کھلے دل کے ساتھ بات کرنے اور مل جل کر چلنے کو تیار ہیں، میں کسی شوکاز نوٹس کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) یا انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.