لاہور : مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جی بی کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر جوالزامات لگائے ہیں ان کی مکمل اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف سے رانا شمیم کی ملاقات ہوئی یا نہیں اس بارے میں ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ نواز شریف اور رانا شمیم کے رابطوں سے متعلق کچھ سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے تعلقات تو سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ساتھ غیر ملکی دورے کیے ہیں ۔ انہوں نے ڈیم فنڈز کی تشہیر کے لیے 13 ارب روپے لگا دیے جبکہ 10 روپے ڈیم فنڈ میں جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی اب یہ معاملہ کھل کر سامنے آگیا ہے اور اس کے بارے میں مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.