ڈھاکہ :ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش کی اُڑان بھرنے کیلئے تیار ہے جہاں دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
بنگلہ دیش کے خلاف26 نومبر سے کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔
قومی ٹیم کے بیس رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ،عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، اور فہیم اشرف شامل ہیں ،، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس اور محمد نواز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔
سکواڈ میں شاہین آفریدی اور زاہد محمود کوبھی شامل کیا گیا ہے ،سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.