قبل از اموات کی اہم وجہ کیا ہے ؟اسے کیسے روکا جا سکتا ہے ؟

74

کوپن ہیگن:یورپی ممالک میں دھول اور آلودہ ہوا کی وجہ سے قبل از وقت اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آنے لگی ہے ،اگر ائیر کوالٹی کو ایسے ہی بہتر بنا تے رہے تو یقینی طور پر آلودہ فضا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

کوپن ہیگن میں قائم ماحولیاتی ایجنسی   کی رپورٹ کے مطابق  2018 ء کے مقابلے میں 2019 ء میں دھول اور آلودہ ہوا کے سبب جنم لینے والی بیماریوں کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد میں دس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی کے بعد بھی فضائی آلودگی سالانہ 3 لاکھ افراد کی جان لے لیتی ہے۔

یورپین ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے اگر یورپی یونین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  جاری کردہ ائیر کوالٹی کی ہدایات پرعمل کرتی  رہتی ہے  تواموات کی تعداد نصف ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.