بھارتی اداکار سنجے دت کی بیٹی کو کیسا دلہا چاہئے ۔۔۔ ؟

103

ممبئی: بھارتی اداکار  سنجے دت کی بیٹی تریشالا نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی شادی ہوجائے لیکن ابھی ان کو کوئی ایسا جینٹل مین نہیں ملا جو ان کو پیار سے عزت دے اور خوش رکھ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت فلموں سے دور لیکن سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں ۔ وہ اپنی مصروفیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

تریشالا دت نے انسٹا گرام پر سوال وجواب سیشن میں اپنی شادی کی  پلاننگ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی جینٹل مین کی تلاش میں ہوں جیسے ہی کوئی ایسا فرد مل جائے گا جو مجھے پیار عزت اور خوشی دے سکے تو میں اس سے شادی کرلوں گی ۔

تریشالا دت نے مداح کی طرف سے کسی کے ساتھ ڈیٹ کرنے کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عمر کے اس حصے میں کسی سے ڈیٹ کرنے کا نقصان ہی ہے فائدہ نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2021 میں جو لوگ سنگل ہیں ان کے لئے شادی کی منصوبہ بندی کرنا بہت مشکل ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی جینٹل مین ملا تو وہ اس کو اپنا جیون ساتھی چن لیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ جینٹل مین سے مراد ایسا شخص ہے جو ان کو عزت کے ساتھ رکھے  وہ پیار بھی کرے اور ان کو خوش بھی رکھے ۔ یقینی طور پر ہیپی وائف تو ہیپی لائف ۔۔۔

یاد رہے کہ تریشالا دت بھارتی اداکار سنجے دت اور ریچا شرما کی بیٹی ہیں ۔ ریچا شرما سنجے دت کی پہلی بیوی تھیں جو کینسر کی وجہ سے 1996 میں انتقال کرگئی تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.