کترینہ کیف کی شادی میں کون کون آئے گا۔۔۔ ؟

304

ممبئی : کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ دونوں سٹارز کی شادی راجستھان کے ایک گرینڈ ہوٹل میں ہوگی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی رسومات سات سے بارہ دسمبر تک چلتی رہیں گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ اس معاملے میں انتظامات کے ساتھ شادی میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کی فہرست بھی فائنل کی جاچکی ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ستارے شریک ہوں گے لیکن کترینہ کیف کے پانچ سابق بوائے فرینڈز اس شادی میں نظر نہیں آئیں گے ۔ بھارتی میگزین کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کے کیرئیر میں اب تک سلمان خان سے رنبیر کپور تک پانچ لوگوں کے ساتھ افیئرز رہے اور وہ پانچوں ہی اس شادی میں مدعو نہیں ہوں گے ۔

 

کترینہ کیف کے لئے بالی وڈ فلم انڈسٹری کے دروازے سلمان خان کی وجہ سے کھلے دونوں نے کئی سال اکٹھے گذارے اور کئی فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا ۔ سلمان خان اور کترینہ کیف نے بریک اپ کے بعد بھی ایکدوسرے کے بارے  میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں آج  بھی ایکدوسرے کا احترام کرتے ہیں لیکن خبر یہ ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان کا نام نہیں ہے ۔

سلمان خان کے بعد کترینہ کیف کا نام رنبھیر کپور کے ساتھ لیا جانے لگا ، فلم عجب پریم کی غضب کہانی میں دونوں کو اکٹھے کام کرنے کا موقع ملا اور اسی فلم کے دوران ہی دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی ۔ دونوں ایکدوسرے کے ساتھ چھٹیاں مناتے بھی نظر آئے لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ۔ اب دونوں میں دوستی تو دور کی بات سلام دعا تک بھی نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ کترینہ کیف کی شادی میں وہ نہیں ہوں گے ۔

کترینہ کیف کا نام اداکارسدھارتھ ملہوترا  سے جوڑا گیا دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا وہ دوستی تھی یا پریم یہ کوئی نہیں جان سکا لیکن میڈیا کی خبروں میں کترینہ اور سدھارتھ کے بارے میں کافی باتیں کی گئیں لیکن پھر اچانک سدھارتھ ملہوترا کیاراڈوانی کو ڈیٹ کرتے نظر آئے اور یوں دونوں کی کیمسٹری ختم ہوگئی ۔

 

 

پھر نام آیا آدیتہ رائے کپور کا جس کے ساتھ کترینہ کیف کو کئی بار ڈیٹ کرتے دیکھا گیا لیکن پھر اچانک ہی دونوں نے خاموشی کے ساتھ دوری اختیار کرلی ۔

باربی ڈول کا نام سدھارتھ مالیہ کے ساتھ لیا گیا دونوں میں خاصی دوستی رہی جو میڈیا پر کئی مرتبہ سامنے آچکی ہے ۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کی دوستی کی بڑی وجہ آئی پی ایل تھی ۔ دونوں کے افیئرز کی خبریں سامنے آئیں لیکن پھر ایکدم خاموشی چھا گئی ۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل پچھلے کئی ماہ سے اکٹھے ہیں ۔ دونوں اپنے ریلیشن شپ کو لے کر خاموش ہیں لیکن دونوں کی منگنی کے بعد شادی کی خبریں میڈیا کی ٹاپ نیوز بنی ہوئی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.