این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ

146

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12 تا 15 سالہ بچوں کی ویکسینیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بچوں کی ویکسینیشن 15 تا 27 نومبر معطل رہے گی۔

اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کوویڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کورونا (این سی او سی) نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک لگانے کی منظوری دی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ویکسین لگانےکا سنگ میل حاصل کر لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا، ویکسین کی اہل نصف آبادی کو ایک خوراک مکمل کرنے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.