انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ بھی پاکستان آنے کیلئے تیار

88

 

لاہور : پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری ہے ۔ انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اگلے سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔

 

نیونیوز کے مطابق پاکستان کے دورہ کے دوران ’’سیکورٹی ایشو‘‘ پر دورہ ادھورا چھوڑ کر فرار ہونے والی ٹیم نیوزی لینڈ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر ے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے آگاہ کردیا کہ ہم آئندہ سال ستمبر میں پاکستان آئیں گے  جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ آغاز سے صرف چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے سے بھی انکار کر دیا۔

 

یہی نہیں بلکہ اکتوبر میں پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھی  پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کر لی تھی۔

 

برطانوی بورڈ کے سربراہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات میں انہوں نے بھی آئندہ سال 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پاکستان میں کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

 

برطانوی اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد اب نیوزی لینڈ بھی اپنے دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تبصرے بند ہیں.