فی تولہ سونا آج مزید 550 روپے سستا

96

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا آج 550 روپے سستا ہوا ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 9825 روپے ہوگئی ہے۔

 

22  قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 673 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر ہوگئی ہے۔

 

گزشتہ روز بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 385 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 10 ہزار 297 روپے ہو گیا تھا۔ 

 

22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 105 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کم ہونے کے بعد 1849 ڈالر ہو گئی تھی۔ 

 

تبصرے بند ہیں.