لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اور وفاق میں اتحادی ،سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم 3 سال سے حکومت کا ساتھ نبھا رہے ہیں لیکن یہ ہمارا ساتھ نہیں نبھا رہے۔
نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی سربراہی چودھری پرویز الہی کریں گے ۔ پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ ہر ضلع میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔
سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے ۔حکمران بھول گئےکہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی ۔ حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے بھی نہیں آیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.