معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

186

لاہور : پاکستان فلم ٹی و ی کے معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے ۔ سہیل اصغر پچھلے دوسال سے علیل تھے ۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو اداکی جائے گی ۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سہیل اصغر کے معدے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی ۔

سہیل اصغر کی وفات کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل اصغر لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی طبعیت اچانک زیادہ خراب ہوگئی اور وہ انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل لاہور میں بحریہ ٹاؤن میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی ۔

ممتاز اداکار سہیل اصغر   نے لاہور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ان کے مشہور ڈراموں اور ٹی وی سیریلز  لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

ٹی وی سیریلز کے علاوہ انہوں نے کچھ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی فلموں میں مراد اور ماہ نور شامل ہیں ۔

 

ا

تبصرے بند ہیں.