سیمی فائنل ہارنے کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان

119

دبئی: پاکستان کے معروف بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ جب ٹیم ایک ہوکر کھیلتی ہے تو جیت ملتی ہے اور بطور ٹیم ہی شکست بھی ملتی ہے ۔ ہم سیمی فائنل میں آخر وقت تک لڑتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نے ٹیم کا مورال اپ کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم بنانے کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ایک ٹیم کی طرح فتح یاب ہوتے ہیں اور بطور ٹیم ہی شکست سے دوچار بھی ہوتے ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے  پیغام میں کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا، یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 11 نومبر کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا کو 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.