لاہور: فضائی آلودگی نے پنجاب بھر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ۔ نزلہ زکام کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔ محکمہ ماحولیات کی طرف سے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
محکمۂ ماحولیات کے مطابق آج پنجاب میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔ رائے ونڈ میں 409، فیصل آباد میں 375، لاہور میں 336، گوجرانوالہ میں 246، بہاولپور میں 237 اور مرید کے کی فضاء میں 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے اس کے ساتھ ہی کئی انفیکشنز بھی پھیلنا شرو ع ہوگئے ہیں اکثر شہریوں کے گلے ناک اور آنکھوں میں جلن کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں ۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں اسموگ کار اج قائم ہونے لگا ہے ۔لاہور میں آج فضائی آلودگی ملتان روڈ پر 463، وحدت روڈ پر 453، فتح گڑھ میں 450، انارکلی بازار میں 449، ٹاؤن شپ میں 433 اور ماڈل ٹاؤن میں 413 ریکارڈکی گئی ۔
ڈاکٹروں نے شہریوں کو بلاوجہ سفر کرنے سے منع کیا ہے اور موٹرسائیکل سواروں کوہیلمٹ اور ماسک پہننے کی تاکید ہے ۔
تبصرے بند ہیں.