عثمان بزدار خطرے میں ، ق لیگ کا حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر غور

149

 

لاہور : حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ بھی پنجاب میں عدم اعتماد پر سوچنے لگی  ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کل تک موخر کردیا گیا ۔

 

نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پرویز الٰہی کی سربراہی میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی  کا اجلاس ہوا  مسلم  لیگ  ق کے پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں  پنجاب حکومت کے خلاف  عدم  اعتماد  لانے   پر گفتگو  کی گئی ۔

 

اجلاس میں  عدم اعتماد  لانے کا  فیصلہ  طارق بشیر  چیمہ کی عدم حاضری کی وجہ سے  نہ ہوسکا۔ کل کے اجلاس میں  طارق  بشیر چیمہ سے عدم  اعتماد لانے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

 

اجلاس میں  شرکا نے چوہدری پرویز الہی سے پنجاب حکومت  کے متعلق اپنے گلے شکوے کیے اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت  صرف اپنے مفادات  کی خاطر  ہمیں اپنے ساتھ لے کر  چل رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.