امریکا سے طویل المدتی تعاون چاہتے ہیں : آرمی چیف 

93

 

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعاون اور افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیرغور آئے ۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل المدتی تعاون کا خواہاں ہے ۔ آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زور دیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔

 

امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور سرحد پر انتظامات ،علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ۔ امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ  تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.