کابل :افغانستان کا صوبہ ننگر ہار خوفناک دھماکے سے گونج اُٹھا،دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 3 افراد شہید ہو چکے ہیں ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں اُس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب نماز جمعہ کیلئے لوگوں کی ایک بڑ ی تعداد مسجد میں موجود تھی ۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کی آواز دو ر دور تک سنائی دی ،سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
مقامی طالبان کمانڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر مسجد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
اب تک دھماکے میں 3 افراد شہید ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے دوران امام مسجد سمیت 15 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک سبب ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.