شہبازشریف ، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، نیب

74

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔وفاقی کابینہ احتساب بیورو کی سفارش کی حتمی منظوری دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

 

نیب کی طرف سے کہاگیا ہے کہ ان تینوں شخصیات کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالے جائیں ۔ قومی احتساب بیورو کی سفارش پر وفاقی کابینہ حتمی منظوری دے گی ۔

 

یاد رہے کہ ا بھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری موصول ہوتے ہی وزارت داخلہ تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈال دے گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.