سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹیاں صحرا میں کیا کرنے گئیں ؟

116

ممبئی : آنجہانی سری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی بیٹیاں ایک بار خبروں کی زینت بن گئی ہیں ۔ اس مرتبہ صحر ا میں کئے گئے شوٹ کی وجہ سے ان کو خوب سراہا جارہا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سٹار سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور ان دنوں چھٹیاں منا رہی ہیں ۔ جھانوی کپور اور خوشی کپور دونوں سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں ۔ دونوں بہنیں ان دنوں دونوں بہنیں چھٹیاں منانے صحرا میں پہنچ گئی ہیں ۔

بالی وڈ سٹارز کی بیٹیوں نے سوشل میڈیا پر صحرا میں کئے گئے شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن پر مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی نے براؤن ٹینک ٹاپ اور شارٹس پہنے ہوئے ہیں اوروہ ڈیزرٹ رائیڈ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جبکہ خوشی کپور نے  بھورے رنگ کا ٹینک ٹاپ اور جھانوی جیسی کالی شارٹس پہن رکھی ہے ۔

 

یاد رہے کہ جھانوی کپور اور خوشی کپور بھارت کی ممتاز اداکارہ سری دیوی اور فلمساز ہدایتکار بونی کپور کی بیٹیاں ہیں  اور دونوں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ جھانوی کپور اب تک کئی فلموں اور کمرشلز میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں ان کی پہلی فلم ” دھڑک ” ہے جبکہ وہ گڈ لک جیری ، انگریزی میڈیم ، گھوسٹ سٹوریز، روہی ، دوستانہ ٹو جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

جھانوی کپورکی چھوٹی بہن خوشی بھی کئی کمرشلز میں اپنی جھلک دکھا چکی ہیں ۔ تاہم دونوں بہنیں ابھی کسی بڑی کامیابی کے انتظار میں ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.