ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈن بوائز، رمیز راجہ

78

دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جس طرح آپ کھیلے، ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈن بوائز۔

انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے پوری قوم کو متحد کردیا تھا۔

رمیز راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیم کی کارکردگی سے سب کا موڈ فریش ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم سے شکست کھا گئی ہے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بابراعظم اور ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ میں جانتاہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں، میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا لیکن آپ نے جو اعلیٰ میعار کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے جبکہ انہوں نے کامیابی پر آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی۔

تبصرے بند ہیں.