سعودی عرب کا پاکستانیوں کو شہریت دینے کا اعلان

199

ریاض : سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کے لیے اہم خبر ہے ۔ سعودی حکومت نے غیرملکی شہریوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

سعودی حکام کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ہنر مند غیر ملکی جیسا کہ  وکیل ، ڈاکٹرز، سائنسدان ، فنکار ، کھلاڑی اور انجینئرز کو شہریت دی جائے  گی۔ 

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے  کا کہنا ہے کہ یہ شاہی فرمان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں ایسا ماحول پیدا کرنا جہاں دنیا بھر سے خصوصی مہارت کے حامل پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.