سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ

82

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ملک میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 863 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3 ہزار 300 روپے اور 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 459 روپے ہوگئی۔

 

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے بڑھ کر ایک ہزار 480 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 34.30 روپے بڑھ کر ایک ہزار 268 روپے ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.