شعیب ملک اور محمد رضوان سیمی فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

163

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے اور دونوں ہی آج ان ایکشن نظر آئیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ڈاکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں کو معائنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔ شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا تھا لیکن قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پریکٹس میں شریک نہیں ہوئے۔ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فلو اور معمولی بخار ہے، ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.