جمیکا: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت ہوگی ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جیت کا پوٹینشل موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز برائن لارا نے پیش گوئی کی ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرا دے گی ۔
برائن لارا نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کہ میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔
#PAKvsAUS
My Prediction – #Pakistan #Australia is a very dangerous team. They've got a strong lineup that can beat anyone. But Pakistan has the bowling & batting prowess to keep them at bay & make the finals. #T20WorldCup #w88
–
Win my signed bats at https://t.co/mxSy58OXLI— Brian Lara (@BrianLara) November 11, 2021
برائن لارا کا کہناتھا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے اور ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لارا کی جانب سے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی ۔
تبصرے بند ہیں.