دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قومی کرکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹرز سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات خوشگوار دوستانہ ماحول میں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں عماد وسیم اور حارث رؤف کی آسٹریلوی کرکٹرز مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا سے ملاقات ہوئی ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان کی ثقافت اور تفریحی مقامات سے متعلق بتا رہے ہیں۔
Imad Wasim and Haris Rauf offered souvenirs and some interesting facts about Pakistan to Australians and fellow BBL players Adam Zampa and Marcus Stoinis ahead of tomorrow's semi-final in Dubai.#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/dogyp8VeMr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2021
عماد وسیم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والا کھیل ہے جب کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔
اس کے علاوہ دونوں کرکٹرز نے مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا کو پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) سے متعلق بھی بتایا۔
اس موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ٹیموں کی وجہ سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔
تبصرے بند ہیں.