سونے اور ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

89

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر ایک روپے 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ 

 

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار800 روپے ہو گئی۔

 

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 7ہزار 853 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک روپے30 پیسےمہنگا ہوا ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 172 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.