لاہور میں 10 ماہ کے دوران زیادتی و اجتماعی زیادتی کے 567 واقعات رپورٹ

114

لاہور: صوبائی دارالحکومت پنجاب میں 10 ماہ کے دوران کمسن بچوں اور خواتین سے زیادتی و اجتماعی زیادتی کے 567 واقعات رپورٹ ہوئے ۔

 

پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں 60 ، سول لائن ڈویژن میں 24 ، سٹی ڈویژن میں 85 ، صدر ڈویژن میں 139 ، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں 107 اور کینٹ ڈویژن میں 126 زیادتی کے مقدمات درج ہوئے ۔

 

ریکارڈ میں مزید کہا گیا کہ 156 مقدمات زیر تفتیش ، 142 چالان ، 74 نامکمل چالان ، 157 خارج ، 574 ملزمان جبکہ 305 ملزمان گرفتار ہیں ۔

 

پولیس ریکارڈ کے مطابق اجتماعی زیادتی کے اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں 5 ، سول لائن ڈویژن میں 3، صدر ڈویژن میں 8 ، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں 5 ، کینٹ ڈویژن میں 7 مقدمات درج ہیں ۔

 

رپورٹ کے مطابق 11 مقدمات زیر تفتیش ہیں ، ایک چالان مکمل ، 5 نامکمل ، 8 مقدمات خارج جبکہ 14 ملزمان گرفتار کئے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.