لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے رابطہ کرکے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔
باثوق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب سے تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے کیلئے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ہیں اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے پر غور و خوص شروع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بیرون ممالک گئے لیگی ارکان اسمبلی کو واپس ملک پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ تھی تو بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کئی بار ن لیگ کو یہ پیش کی گئی تھی کہ پہلے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کیا جائے پھر بعد میں وفاقی حکومت کو بھی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چلتا کیا جائے لیکن ن لیگ نے بلاول کی اس پیشکش پر خاص توجہ نہیں دی تھی ۔ اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ن لیگ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کی نااہلی کے باعث تحریک عدم اعتماد کی آپشن پر غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز کافی متحرک نظر آرہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.