ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے

58

لاہور: ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا ، 24 گھنٹے کے دوران 8 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 28 ہزار 566 ہو گئی ۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے 24 گھنٹے کے دوران 554 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 46 ہزار 128 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی ۔

 

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ ایک ہزار 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 77 ہزار 665 سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.